مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے لوگر میں ایک کار بم حملے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کار بم دھماکہ صوبہ لوگر کے دارالحکومت پلِ عالم میں صوبائی کونسل کے دفتر کے قریب ہوا۔ گورنر لوگر کے ترجمان کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دھماکے کے پیچھے کون تھا۔
افغان ٹی وی چینل طلوع نیوز کے مطابق دھماکہ مقامی وقت کے مطابق کل رات سات بج کر چھ منٹ پر ہوا جس میں 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جس جگہ دھماکہ ہوا ہے اس کے قریب ہی ہسپتال بھی واقع ہے جس کی عمارت کو دھماکے کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔
آپ کا تبصرہ